کھیل
جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار جیت، قومی کرکٹرز کا جشن
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے جنوبی افریقا کے کامیاب دورے کے بعد قومی اسکواڈ کے جشن کی ویڈیو شیئر کردی۔پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی اسکواڈ نے سیریز جیتنے کے بعد کیک کاٹا اور خوشی کا اظہار کیا۔
ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی ٹیم نے میزبان اور ہوٹل انتظامیہ کے ہمراہ اپنے کامیاب دورے کا جشن منایا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز جیتی۔