شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنی اپنی وزارتوں کے قلمدان کا حلف اٹھالیا۔
ایوان صدر میں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جہاں صدر مملکت عارف علوی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔
شوکت ترین نے وفاقی وزیرخزانہ و محصولات کے طور پر حلف اٹھایا۔
سینیٹر شبلی فراز نے بطور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی حلف اٹھایا۔