وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیا اللہ بنگش نے استعفیٰ دیدیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء اللہ بنگش عہدے سے مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضیاء اللہ بنگش نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھیج دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حلقےکی ذمہ داریاں بہت ہیں اورمیں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔

کامران بنگش نے ضیاء اللہ بنگش کا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اس حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے۔

ضیاء اللہ بنگش کے پاس سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے تھے۔

Exit mobile version