بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس متاثر،صارفین کو مشکلات کا سامنا

دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کی سروس متاثر ہو گئی جس سے ٹویٹر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کے صارفین کو ٹویٹر استعمال کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے ، جس پر ٹویٹر صارفین نے انتظامیہ کو شکایت بھی کی۔ آج صبح ٹویٹر کی سروس متاثر ہوئی جس کے باعث ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر سائٹ پرشکایات درج کیں۔

مانیٹرنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ٹویٹر کے بعض صارفین ٹویٹ کرنے سے قاصر ہیں اور بعض صارفین اپنی ٹائم لائن چیک کرنے سے قاصر ہیں، اس کے علاوہ کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہوں نے لاگ اِن نہ ہو سکنے کی شکایات کی ہیں۔ ٹویٹر سروس متاثر ہونے سے صارفین کو ٹویٹس کی اپ لوڈنگ اور لاگ ان میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹویٹر میں کچھ مسائل کی تصدیق کی گئی ۔ ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض صارفین کی ٹوئٹس لوڈ نہیں ہورہی ہیں، اس حوالے سے ہونے والی خرابی پر کام جاری ہے اور صارفین جلد اپنی ٹائم لائن پر واپس آ سکیں گے۔

Back to top button