امریکی شہر میں فائرنگ کا واقعہ 8افراد ہلاک

امریکا کے شہر انڈیانا پولس میں فائرنگ سے8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی رات انڈیانا پولس ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 8افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ ایک کمرشل جگہ ہے جہاں ہر وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی ہے۔

انڈیاناپولس حکام نے واقعے کی جگہ کو انتہائی حساس قرار دیکر ایمرجنسی سروس طلب کر لی ہے۔

Exit mobile version