طاقتور کو قانون کے نیچے لانے تک قوم اوپر نہیں جاسکتی،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ قانون کی بالادستی کی جدوجہد مشکل ہے لیکن جیتیں گے کیونکہ طاقتور کو قانون کے نیچے لانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جاسکتی، اسکالرشپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کررہی ہے اور وفاقی حکومت ہرسال 5.5 ارب روپے 70 ہزار اسکالرشپ پرخرچ کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی بالادستی نہ ہونے کا مطلب ہے طاقتور قانون کے اوپر ہوتا ہے، قانون کی بالادستی نہ ہونے کا مطلب ہے صرف غریب لوگ جیلو ں میں جاتے ہیں، طاقتور کو قانون کے نیچے لانے تک کوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی، کمزور آدمی جتنی بھی چوری کرلے لندن میں فلیٹ نہیں لے سکتا مگر طاقتور اور بڑے ڈاکوکی چوری اربوں میں ہوتی ہے، طاقتور اور بڑے ڈاکو کوپیسہ ملک سے باہرلے جانا پڑتا ہےکیونکہ ملک میں وہ پیسہ نظرآجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی قائم ہونے تک معاشرہ اوپر نہیں آسکتا، طاقتور کو قانون کے نیچے لانے تک قوم اوپر نہیں جاسکتی، قانون کی بالادستی کی جدوجہد مشکل ہے لیکن جیتیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کرنسی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، ہر سال غریب ملکوں سے ایک ہزار ارب ڈالر ٹیکس ہیونز اور امیر ملکوں میں جاتا ہے، غریب ملکوں سے پیسہ امیر لوگ ملک سے باہر لے کر جاتے ہیں، غریب نہیں، جیلوں میں موجود بے چارے لوگ پیسہ باہر نہیں بھیج رہے بلکہ طاقتوربھیج رہےہیں اس لیے طاقتور کو قانون کے نیچے لانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

Exit mobile version