وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزرات اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر فیصل جاوید نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزرات اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کی تصدیق کی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیر اطلاعات بنائے جانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری کے پاس وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بھی ذمہ داریاں ہیں جب کہ اس سے قبل سینیٹر شبلی فراز وزیر اطلاعات کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔