بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کوہاٹ ،فائرنگ سے پی ٹی آئی کا سابق تحصیل صدر اور اس کا بیٹا جاں بحق

کوہاٹ میں مخالفین نے تحریک انصاف کے سابقہ تحصیل صدر لاچی ملک ریاض اور بیٹے پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ملک ریاض اور بیٹا قتل ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں سابقہ دشمنی پر مخالفین کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابقہ تحصیل صدر لاچی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مخالفین کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے سابقہ تحصیل صدرلاچی ملک ریاض اور بیٹا قتل ہوگیا ہے۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔

اشتہار
Back to top button