جموں و کشمیر
بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیئے
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے شوپیاں ضلع میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا.
قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔کے ایم سی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات سے اب تک بھارتی فوج 10کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہے۔