بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، ناروے کی وزیراعظم کو بھاری جرمانہ

ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ناروے کی خاتون وزیراعظم ارنا سولبرگ کی گزشتہ ماہ ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں 10 سے زیادہ مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے وزیراعظم پر کڑی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ آپ یہاں کھڑے ہو کر عوام کو کس منہ سے پابندی پر عمل کرنے کا کہتی رہیں، خاتون وزیراعظم نے معافی مانگ لی۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے ملک کی وزیراعظم پر 20000 کرونکر (1713 پاؤنڈ) جرمانہ عائد کر دیا۔

مزید پڑھیے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین، وزیراعظم شبلی فراز اور ان کی ٹیم کے متعرف
Back to top button