بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سعودی عرب پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی7 رکنی وفد کے ہمراہ جدّہ پہنچ گئے۔جدّہ ایئرپورٹ پر قونصل جنرل پاکستان و دیگر نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا استقبال کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ہیں.چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 12 اپریل کو پاکستان واپس آئیں گے۔

ان کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی قائم مقام چیئرمین سینٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

Back to top button