بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد

چینی سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 9 سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اکاؤنٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 4 امریکی ڈالرز، دو برطانوی پاؤنڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جو اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ان میں علی ترین کے 21، جہانگیر ترین کے 14 اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ شامل ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ منجمد اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔

Back to top button