بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا کی فلسطین سے متعلق پالیسی میں کافی تبدیلی آچکی، جوبائیڈن

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورحکومت میں فلسطین پر کافی پابندیاں عائد کی تھیں اور امداد بھی روک دی تھی۔ جبکہ جوبائیڈن نے امریکا کی صدارت سنبھالنے کے بعد فلسطین کے دوریاستی حل کی تجویز دی تھی اور اب جوبائیڈن نے فلسطین کی امداد بحال کرتے ہوئے اپنے ارادے واضح کر دیے ہیں کہ امریکا کی فلسطین سے متعلق پالیسی میں کافی تبدیلی آ چکی ہوئی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے فلسطین کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ختم کی گئی امداد کی بحالی کے سلسلے میں 15 کروڑ ڈالر امریکی امدادی پیکیج کامنصوبہ تیار کرلیا۔امریکی امدادی پیکیج زیادہ تر اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی یو این ڈبلیو آر اے کے ذریعے فراہم کیا جائے گا اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔بائیڈن انتظامیہ کا یہ منصوبہ فلسطینیوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ختم ہونے والے تمام تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ڈیموکریٹک صدر جوبائیڈن نے واضح کردیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے حوالے سے سابق صدر کی جانب سے کیے گئے تمام فیصلوں کو واپس لیں گے جن کو فلسطینیوں نے جانب دار قرار دیا تھا۔نئی انتظامیہ پہلے ہی واشنگٹن میں قائم فلسطینی سفارتی مشن کی بحالی، لاکھوں ڈالر کی معاشی اور انسانی بنیادوں پر تعاون کا اعادہ کیا تھا۔بائیڈن کے ساتھیوں نے بھی واضح کیا تھا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے میں دو ریاستی حل کے حق میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے یہ مقصد حاصل ہو۔

Back to top button