بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فخر زمان کا متنازعہ رن آوٹ، کوئنٹن ڈی کوک ’فیک فیلڈنگ‘ چارج سے بچ گئے

جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک ’فیک فیلڈنگ‘ چارج سے بچ گئے۔گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان 193 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے لیکن ان کا آؤٹ اب تک موضوع بحث بنا ہوا ہے۔خبر ایجنسی اور کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک ’فیک فیلڈنگ‘ چارج سے بچ گئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میچ آفیشلز نے کھیل ختم ہونے کے بعد رن آؤٹ کی ویڈیو کا ہر زاویے سے جائزہ لیا اور وہ متفق ہیں کہ ڈی کوک نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، ان پر کسی قسم کی پابندی کا امکان بھی نہیں ہے۔وہیں پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھی رن آؤٹ کے معاملہ پر میچ ریفری سے کوئی تحریری شکایت نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان جوہانسبرگ میں پاکستان کو میچ تو نہ جتواسکے تھے لیکن ان کی 193 رنز کی شاندار اننگز نے ریکارڈ بک میں نام درج کرالیا ہے۔

اشتہار
Back to top button