حکومت کا 50 ہزار ٹن شوگر کی درآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر پر غور

عالمی منڈی میں چینی کی گرتی قیمتوں کے ساتھ ہی حکومت سرکاری نرخ پر قیمت برقرار رکھنے کے لیے 50 ہزار ٹن شوگر کی درآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ، محصول اور صنعت برائے صنعت حماد اظہر کی زیرصدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) کے اجلاس میں اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کو مشرد دیا کردیا تھا جس میں بھارت سے زمینی راستے کے ذریعے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔وزارت صنعت ٹینڈر جاری کرے گی لیکن اس کا انحصار قیمت کے حوالے سے ہے۔

پہلے ٹینڈرز منسوخ کردیے گئے تھے کیونکہ زیادہ قیمتوں کے حوالے کیا گیا تھا۔موجودہ بین الاقوامی قیمت کے مطابق پاکستان میں چینی کی لینڈنگ لاگت 70 سے 80 روپے فی کلوگرام کی حد میں ہوگی جو پنجاب میں 85 روپے فی کلوگرام کے قریب ہے۔

دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے آؤٹ لیٹس میں چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی عام فروخت ماہانہ 25 سے 30 ہزار ٹن ہوتی ہے۔

ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ حماد اظہر نے متعلقہ منڈیوں میں موجود چینی کی قیمتوں سے متعلق صوبائی فوڈ سیکریٹریوں سے تفصیلات طلب کیں۔اعلامیے کے مطابق انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ اس کی قیمتوں پر مستقل طور پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔

وزارت انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کے ایڈیشنل سیکریٹری نے این پی ایم سی کو چینی کی بین الاقوامی قیمتوں میں معمولی کمی کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جس سے گھریلو مارکیٹوں میں اجناس کی شرح میں اضافے کا دباؤ کم ہوگا۔

Exit mobile version