کورونا کی تیسری لہر ، ایکسائز اسلام آباد شہریوں کو بڑی سہولت دیگا

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ایکسائز آفس اسلام آباد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہریوں کو گھر جا کر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہری عملے کو گھر بلا کر بھی گاڑی رجسٹر کراسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کے مطابق شہری ایکسائز آفس آنے سے پہلے آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کریں، ایکسائز آفس میں گاڑی رجسٹر کرانے کے لیے بھی آن لائن اپائنٹمنٹ لینا ہوگا۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کے مطابق رجسٹریشن کارڈ صرف سہہ پہر 3 تا شام 7 بجے دیئےجائیں گے۔

Exit mobile version