بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

مسلسل اضافے کے بعد مبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں 54پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 153.30 پیسے کا ہو گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ایک یورو بھی 48 پیسے اضافے سے 179.89 پیسے میں فروخت ہوا جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 211.25 روپے، سعودی ریال کی قیمت 40.87 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کاسلسلہ جاری تھا ۔

اشتہار
Back to top button