قومی
بغیر ماسک پارلیمنٹ ہائوس میں داخلہ بند
کوروناوائرس کی تیسری لہر میں شدت کے باعث سینیٹ سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس بغیرماسک آنے والوں پر پابندی عائد کردی۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے نئی ہدایات پرمبنی مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق تمام ملازمین، افسران کے ماسک کےاستعمال کو لازمی قرار دےدیا گیا۔
کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے پیش نظر مہمانوں کی پارلمینٹ ہاؤس آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے، روزانہ کی بنیاد پر پارلیمنٹ ہاؤس کی بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کیا جائےگا۔