ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں 1 امریکی ڈالر 39 پیسے سستا ہوکر 152 روپے 70 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ ڈالر مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کئی روز سے مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے بعد ڈالر 22ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکا ہے، 7ماہ میں ڈالر کی قدر 16 روپے کم ہو چکی ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز (منگل کو) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید90 پیسے گھٹ گئی تھی جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154 روپے سے کم ہو کر 153 روپے 10 پیسے اور قیمت فروخت 154 روپے 10 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 20 پیسے ہو گئی تھی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 1 روپے کی کمی سے 154روپے 20 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 90 پیسے کی کمی سے 154 روپے 40 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 50 پیسے ہو گئی تھی ۔