بھارت سے چینی اور گندم درآمد کرنے کی اجازت مل گئی

اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) نے بھارت سے چینی، کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ای سی سی نے بھارت سے 5 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کونسل نے بھارت سے کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں مختلف ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔خیال رہے کہ بھارت سے چینی، کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی منظوری پر وزیراعظم نے دستخط کیے تھے اور اسے منظوری کے لیے ای سی سی کو بھیجا گیا تھا۔

Exit mobile version