بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارتقومی

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بازار حصص میں مندی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحا ن دیکھا گیا دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی. دوران کاروبار 100 انڈیکس 44 ہزار 718 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے.اعلامیہ کے مطابق کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود پاکستان کی معیشت کی کارکردگی تسلی بخش رہی انسانی جانوں کو بچانےاور معیشت کی بہتری کیلئے پاکستا ن کی پالیسیاں بہتر رہیں.پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق انسانی جانوں کو بچانے اور معیشت کی مدد کرنے کے لئے پاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں.

اشتہار
Back to top button