نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے شہر یا اضلاع جہاں تین دن تک مسلسل کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد یا اس سے زیادہ ہو گی وہاں 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی تاہم صوبے مقامی صورتحال دیکھتے ہوئے پابندی کا جلد فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اِن ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر بھی فوری طور پر پابندی نافذ العمل ہو گی جب کہ این سی او سی 29 مارچ سے صوبوں کو لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے کورونا کا ‘ہاٹ اسپاٹ نقشہ’فراہم کرے گی۔