بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارتقومی

پنجاب میں گندم کی فی ٹن کیا قیمت مقرر کی گئی، خریداری کا ہدف کیا مقرر کیا گیا؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے گندم کی فی ٹن قیمت 1800 روپے مقرر کی ہے اور خریداری کا ہدف 5 ملین میٹرک ٹن رکھا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسانوں کو باردانہ کی فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ بَروقت ادا نہیں کیا جاتا تھا، اس بار کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ فوری ادا کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف 50 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ ہدف 35 لاکھ میٹرک ٹن تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسان محکمہ خوراک سے باآسانی باردانہ حاصل کرسکتے ہیں، باردانہ کے 500 بیگز لینے کے لیے سینئر انچارج اور ایک ہزار بیگز لینے کے لیے ڈائریکٹر فوڈ سے اجازت لینا ہوگی۔

اشتہار
Back to top button