بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وین کی ٹکر سے 4طالبعلموں سمیت 5 افراد جاں بحق

خیرپور میں تیز رفتار وین کی ٹکر سے 4 طالب علموں سمیت 5 افراد جاں بحق، 2 طلبا زخمی ہوگئے، واقعے کے خلاف طلباء نے مہران ہائی وے پر مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جبکہ تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی۔پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ مہران ہائی وے پر کوٹ لالو کے قریب پیش آیا جہاں وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دو موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں موٹر سائیکلوں پر اسکول طلباء سوار تھے، حادثے میں 4 طالبعلموں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچے زخمی ہیں۔حادثے میں جاں بحق طالب علموں کی عمریں10 سے 12 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمیوں کو نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسکول طالبعلموں نے مہران ہائی وے پر احتجاج کر کے دھرنا دیا جبکہ تاجروں نے بھی واقعے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے، وین ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button