بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مریم نواز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔۔

لاہور:نائب صدر مسلم لیگ نواز مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے طبیعت ناسازی کے باعث اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی تھیں، اب ان کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی آگئی ہے۔ خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مریم بی بی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، شاید کوئی انفیکشن ہوگیا جس کا علاج جاری ہے، ان کی جلد صحتیابی کیلئے بہت ساری دعائیں۔

اشتہار
Back to top button