سینیٹ انتخابات میں کرپٹ پریکٹس روکنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سینیٹ انتخابات کی خود نگرانی کر رہے ہیں. عوام کرپٹ پریکٹس کے حوالے سے شکایت براہ راست چیف الیکشن کمشنر کو ای میل کر سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ای میل ایڈریس cec@ecp.gov.pk بھی جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عوام کرپٹ پریکٹس سے متعلق شکایات براہ راست الیکشن کمیشن کو بھیج سکتے ہیں، عوام ٹیلی فون نمبر 0519204402 ، 04299211015 ، 02199203385 ، 0919211036 اور ٹیلی فون نمبر 0819202334 پر بھی کرپٹ پریکٹس کے حوالے سے براہ راست شکایت درج کرواسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تینوں ادارے کرپٹ پریکٹس کے حوالے سے شکایت کی فوری اطلاع دیں، کرپٹ پریکٹس کے حوالے سے شکایت سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی دی جاسکتی ہے۔ کرپٹ پریکٹس کے متعلق شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ویجیلینس کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ ویجی لینس کمیٹی میں الیکشن کمیشن، ایف بی آر، نیب، اسٹیٹ بینک اور نادرا کے نمائندے شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ویجی لینس کمیٹی ضروری معلومات اور مواد فراہم کرنے کے پابند ہیں۔