بُکنگ کے دباؤ کی وجہ سے پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ ایپ نے کام کرنا چھوڑ دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)

پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بکنگ کے دباؤ کی وجہ سے ایپلیکیشن نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایپ کی بندش کے باعث راولپنڈی، لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور، اور کوئٹہ میں ایک ایک بکنگ کا ئونٹر کھو ل دیا گیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ شہری ریزرویشن کائونٹر سے ٹکٹ لے سکیں گے، شہری ٹکٹ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Exit mobile version