بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور جاپان کا میچ ایک ایک گول سے برابر

ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان ہاکی میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔ملائیشیا کے  شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے اپنے تیسرے پول میچ میں جاپان کےخلاف آخری لمحات میں گول اسکور کرکے میچ ڈرا کردیا۔

پاکستان کو میچ کے 59ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو کہ جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے کین ناگا یوشی نے اسکور کیا۔تاہم پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا وحید اشرف نے گول اسکور کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔یاد رہے کہ 5 اپریل کو پاکستان نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی کپ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو باآسانی 0-4 سے شکست دے دی تھی۔اس سے ایک روز قبل ایونٹ میں اپنے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے مات دی تھی۔

مزید پڑھیے  پی سی بی کا شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور سے لیز پر اتفاق
Back to top button