بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں جن کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے جاپانی سفیر اور جاپانی کمپنیوں و کاروباری وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔ جاپانی صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش تمام مسائل پر مل کر قابو پائیں گے۔ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین ٹیکنالوجی کی حامل جاپانی کمپنیاں اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ جاپانی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی کمپنیوں نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری شروع کر دی ہے۔ جاپانی وفد کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیاں ویلیو ایڈیشن کے بعد پاکستان سے دوسرے ممالک میں بھی برآمدات کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے  حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے تحت آرٹس کونسل میں دعا برائے فلسطین کا اہتمام
Back to top button