بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم، میچ شروع ہونے سے قبل ہی بارش کا آغاز ہوگیا تھا۔ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، اس کے بعد کھلاڑی میدان میں آئے ہی تھے کہ محکمہ موسمیات کی پشی گوئی کے مطابق شہر میں بارش شروع ہوگئی جس کے بعد کریز کو کورز کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا۔گزشتہ کئی گھنٹوں سے راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا جب کہ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے کے جاری رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

بارش رکنے کے بعد میدان کو خشک کرکے میچ کو 5، 5 اوررز تک محدود کیا گیا تاہم ابھی صرف 2 گیندیں ہی کرائی گئی تھیں کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی جس پر میچ کو ختم کردیا گیا۔نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 2 رنز بنائے، کیوی اوپنر ٹم رابنسن بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیے  قذافی سٹیڈیم میں تمام تر تیاریاں مکمل، سکیورٹی ادارے بھی الرٹ
Back to top button