بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دیدیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف سیکرٹری کو صوبے میں 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ  نے محکمہ  تعلیم کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ ایک ماہ میں غیر حاضر اساتذہ کو  برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں ،اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے  یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی،میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں فی بچے  پر ماہانہ 5 ہزار  625  روپے خرچ کیا جارہا ہے، فی بچے  پر سالانہ 72 ہزار  روپےکے لگ بھگ خرچ  آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک  کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم  حاصل کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیے  وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
Back to top button