بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز  پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری کیوی ٹیم  18 اعشاریہ ایک اوور میں  90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر  رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

ان کے علاوہ محمد عامر، ابرار  احمد اور شاداب خان نے 2 ،2  اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ محمد رضوان کی اننگز  میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ عرفان خان نے 18، بابر اعظم نے 14، عثمان خان نے 7 اور صائم ایوب نے 4 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے بریسویل، سودھی اور لسٹر نے ایک ایک وکٹ لی۔خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیے  میسی بارسلونا کے ساتھ 2026 تک رہنے کیلئے تیار
Back to top button