بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

جائیداد کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں ورسک روڈ متھرا کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ابتدائی معلومات کے مطابق جائیداد کے تنازع پر دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی، پشاور پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور تفتیشی افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہےواضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پشاور میں جائیداد کے تنازع پر 2 فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے  دھند کے باعث حادثہ،5 جاں بحق
Back to top button