بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس مقابلہ ، دوڈاکو ہلاک، کانسٹیبل شہید

 لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں دوڈاکو مارے گئے جبکہ کانسٹیبل شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

مقابلے میں کانسٹیبل عمران حیدر شہید جبکہ کانسٹیبل دلدار شدید زخمی ہوئے ہیں  جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی، تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد، لاہور موٹر وے پر کلر کہار کے قریب بس حادثے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق
Back to top button