بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکا، خاتون اور دو بچے جاں بحق

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہوا ہے ۔ جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچےجاں بحق ہوگئے ہیں۔ھماکے کےنتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے باعث گھر میں آگ بھی لگ گئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث پے در پے 3 دھماکوں میں 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے  بلوچستان کے ضلع پنگجور میں موسلا دھار بارشوں، سیلاب کے نتیجے میں مزید 5 افراد جاں بحق
Back to top button