بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عثمان ڈار کی والدہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار نے بتایا کہ والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی پر احتجاج کی کال دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ صبح سے پولیس نے سیالکوٹ میں جناح ہاؤس کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ ریحانہ ڈار سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریحانہ ڈار نے اس سال ہونے والے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔71 سے خواجہ آصف کے مدمقابل الیکشن لڑا تھا اور انہیں سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیے  آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں قسط کو ملا دیا ہے، مفتاح اسماعیل
Back to top button