بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک بحریہ کی دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت

پاک بحریہ نے دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش (DIMDEX 24) میں شرکت کی اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک اور آبدوز خالد نے دفاعی نمائش میں حصہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حماد بندرگاہ پہنچنے پر پاکستان کے دفاعی اتاشی اور قطری بحریہ کے حکام نے پاک بحریہ کے جہاز اور آبدوز کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے وفد نے قطر اور دوست ممالک کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نمائش میں شریک بحری افواج کے اعلیٰ حکام بشمول روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف اور ترک فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس تبوک کا دورہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کی اس دفاعی نمائش میں شرکت سے پاک ۔ قطر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیے  بھارتی فوج کی جانب سے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں،پاکستان
Back to top button