بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، نیوزی لینڈ سے پاکستان کا میچ ڈرا، فائنل میں کل جاپان سے ٹکرائو

30ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا، یوں قومی ہاکی ٹیم لیگ میچوں میں ناقابل شکست رہی۔ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا پاکستان کا پانچواں لیگ میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے گول اسکور کیا جبکہ مخالف ٹیم کے لیوک ہولمز نے گول اسکور کیا۔اس میچ کے بعد پاکستان کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ جاپان کے 10 پوائنٹس ہیں۔پاکستان کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور کل شام کو ساڑھے 5 بجے قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کے مدمقابل ہوگی۔

مزید پڑھیے  صرف ایک ہی بری سیریز کے بعد ڈراپ ہونے پر مایوسی ہوئی،وہاب ریاض
Back to top button