بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

گوادر میں بارش کے بعد وبائی امراض پھوٹنے لگے

 ہسپتالوں میں ڈائریا اور نمونیا کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی

گوادر اور گردونواح میں بارش کے بعد وبائی امراض پھوٹنے لگے جہاں گوادر سربندن کے ہسپتالوں میں ڈائریا اور نمونیہ کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ۔گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں حالیہ موسلادھار بارشوں کے بعد بعض متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی جس کے باعث شہر میں ڈائریا اور نمونیہ سمیت مختلف امراض پھیلنے لگے۔

محکمہ صحت حکام نے کہا کہ بارشوں کے بعد سیوریج کے نامناسب نظام کے باعث برساتی اور نالے کے پانی نے اکثر مقامات پر واٹر سپلائی کی لائنوں کو متاثر کیا ہے جبکہ آلودہ پانی کے استعمال سے امراض کے پھیلا ئوکا سبب بننے لگے۔ گوادر میں پہلے سے ہی صحت کی سہولیات کا فقدان ہے، سیلابی صورتحال کے بعد پاک آرمی اور  پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ جی ڈی اے انڈس ہسپتا ل انتظامیہ نے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر متاثرین کی سہولت کے لئے گوادر سربندن کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

طبی ماہرین اور شہریوں نے کہا کہ حکومت کے جانب سے صحت کے حوالے سے مثر اقدامات نہ کیے گئے تو بارشوں سے شدید متاثرہ ضلع گوادر میں بڑے پیمانے پر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیے  کورونا کے وار جاری،مزید 49 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
Back to top button