بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا  پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال  بنانے کا اعلان

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے ویلنشیا ٹاؤن  کے قریب  پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال  بنانے کا اعلان کردیا ۔اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوکینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، انہوں نے کینسراسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا اور اسپتال کیلئے  دنیا بھر سے بہترین اسپیشلسٹ ڈاکٹربلانےکی ہدایت جاری کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری کینسر اسپتال  بنائیں گے جہاں  بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  پنجاب کے پہلےسرکاری کینسراسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کے تیمارداروں کیلئے ہوٹل بنانےکی بھی ہدایت کی۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج لاہور میں گورنمنٹ پولیٹ سیکنڈری ہائی سکول وحدت روڈ کا اچانک دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے لائبریری، بائیولوجی لیبارٹری، سپورٹس روم کا معائنہ کیا۔انہوں نے سکول کے سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیا اور آٹھویں جماعت کے سیکشنز میں کلاس رومز کا دورہ کیا۔انہوں نے طلباء کے ساتھ بات چیت کی، اسکول کے اندر مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ننھی طالبہ نور فاطمہ کے ساتھ ان کی میز پران سے گفتگو بھی کی۔

مزید پڑھیے  نیب نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی
Back to top button