بسم اللہ الرحمن الرحیم

سیاست

اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا سب سے بڑی عبادت ہے، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی

اللہ کی زمین پر اسی کا نظام قائم کرنا چاہیے یہ سب سے بڑی عبادت ہے۔ ان خیالات کا اظہارنائب قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نےپی پی 15راولپنڈی میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے سورہ صف کی آیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اقامت دین کے لیے کوشش کریں گے تو ہم اللہ کے مددگار بنیں گے انہوں نےاقامت دین کو نصب العین قرار دیتے ہوئےجماعت اسلامی کی دعوت کے چار نکات بیان کئے ۔


خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان نے شہادت حق اور ووٹ کی اہمیت بیان کی اور گواہی کو چھپانے والوں کے بارے میں وعید سنائی انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طرز عمل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اللہ کے نبی نے اپنا مشن ہر حال میں پورا کیا اسی طرح ہمیں ان کے مشن کو مکمل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیکی کا حکم دینا اور بدی سے روکنا ہر مومن کی ذمہ داری ہے ہمارے معاشرے کے بگاڑ کی بڑی وجہ ہمارے حکمران ہیں ۔بعدازاں pp15 کے نامزد امیدوار سید عارف شیرازی اور رضوان احمد صاحب نے خطاب کئے ۔نائب ناظمہ شمالی پنجاب نزہت بھٹی کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا ۔

مزید پڑھیے  ن لیگ کی حکومت اشرفیہ اور پی ٹی آئی کی ٹک ٹاک حکومت تھی، بلاول بھٹو
Back to top button