بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی گرفتار

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی گرفتار اور گرفتاری سے قبل انہوں نے شہدائے گاوکدل کی34 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے جملہ شہدائے جموں کشمیر کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا اور تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام یعنی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلامی تنظیم آزادی کے ترجمان کے مطابق تنظیم کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے جنوری کے سانحہ گاو کدل کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے جموں کشمیر ہمارا قومی فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی سطح پر دی جانے والی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی مکمل آزادی اب کشمیری قوم کا مقدر ہے۔
اسلام آباد میں موجود اسلامی تنظیم آزادی جموں وکشمیر کے نمائندے عبدالمجید لون نے اس واقعے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنے ظالمانہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ظلم جب آخری حدود کو چھو جاتا ہے تو اس کے مٹنے کا وہی وقت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے  اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ عبدالصمد انقلابی کی پشاور خود کش دھماکے کی شدید مذمت
Back to top button