بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی سے کشمور تک عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت تمام اضلاع کے چیئرمین جیالے ہوں گے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک، عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیابی عوام کے اعتماد، قائدین و کارکنان کی قربانیوں اور جیالوں کی محنت کا ثمر ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جیالوں کے کندھوں پر ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں، عوام کی بلا امتیاز خدمت ہی ہمارا شعار ہے۔

مزید پڑھیے  چیئرمین نادرا کا صومالیہ کے وزارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ، احسن اقبال بھی شریک
Back to top button