بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم آزاد کشمیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات،مالی امور اور ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوار الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے مالی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا اور آزاد خطے کی آمدن بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت سے تعاون مانگ لیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر سمیت تمام علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود معیشت کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پر عزم ہیں، وزیر خزانہ نے آزاد کشمیر حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

مزید پڑھیے  بحرینی کمپنیوں کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
Back to top button