بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں دونوں فریقین میں سے ایک ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار، ایک ڈرائیور اور ایک سیاسی جماعت کا رہنما شامل ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کےدرمیان کچھ عرصے سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیے  آئی ایس آئی فیصل آباد دفتر پر حملے سمیت 50 افراد کا قاتل دہشت گردغضنفر ندیم مارا گیا
Back to top button