بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم،3زخمی

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے دوران فائرنگ اور چھریوں کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف پرچے درج کرا دیے گئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ میں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دفعہ 502 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران جھگڑا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کافی پرتشدد رہے جن سے ایک روز قبل سٹی کونسل کی میئر شپ کے لیے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

اے این پی امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قتل کے بعد کونسل میئر شپ کی نشست کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے  شادی کی تقریب میں جانے والی جیپ گہری کھائی میں جا گری 4 جاں بحق
Back to top button