بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت میں امریکی سفارتی عملے کو دو افراد کورونا سے ہلاک

سفاتی عملے کے 100 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے

عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث بھارت میں تعینات امریکی سفارتی عملے کے 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 100 سے زائد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفارتی عملے میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیلنے کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے باعث حالیہ دنوں میں امریکی سفارتی عملے میں ملازمت کرنے والے 2 مقامی افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے جب کہ سفاتی عملے کے 100 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے

تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بھارت میں امریکی سفارتی عملے کی موت کہاں واقعے ہوئی اور کس جگہ سفارتی عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ اس وقت امریکہ مختلف بھارتی شہروں میں مجموعی طور پر پانچ قونصل خانے اور دارالحکومت نئی دہلی میں ایک سفارت خانہ چلا رہا ہے ۔

مزید پڑھیے  اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری، 240 فلسطینی شہید
Back to top button