Tag: چیک اپ

  • جہانگیر ترین لندن روانہ ہو گئے

    جہانگیر ترین لندن روانہ ہو گئے

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر سیاستدان لندن روانہ ہو گئے۔دو روز قبل جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے تھے۔جہانگیر ترین کی طبیعت پرانے مرض کے باعث خراب ہوئی تھی۔پی ٹی آئی رہنما تین دن بیماری کے باعث ہسپتال داخل رہے ۔ تاہم جہانگیر ترین کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔
    ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو مکمل آرام کی ہدایت کی تھی ۔جہانگیر ترین اپنے مرض کے باعث بیرون ملک بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔ جہانگیر ترین 3 روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے لیکن آج وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے۔ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے بتایا کہ جہانگیر ترین ایک ہفتہ اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

    جہانگیر ترین نے لندن روانگی سے قبل اپنے گروپ کو پیغام دیا کہ رابطے میں رہنا، چیک اپ کے لیے جا رہا ہوں۔

  • عابد علی نے مکمل ری ہیب کا آغاز کر دیا

    عابد علی نے مکمل ری ہیب کا آغاز کر دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی  عابد علی نے پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں مکمل ری ہیب کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے عابد علی کی کرکٹ میں بتدریج واپسی پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دائیں ہاتھ کے بیٹرکا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران سینے میں درد ہوا، اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ دل کی دو شریانیں بند ہیں اور دل 30 فیصد کام کر رہا ہے ۔

    عابد علی نے کہا کہ اللہ نے اُنہیں دوسری زندگی دی ہے، جتنا شکر ادا کروں اتنا کم ہے،  جبکہ اب وہ باقاعدگی سے چیک اپ کراتے رہیں گے ۔

    دوسری جانب چیئرمین  پی سی بی رمیز راجہ  نے کہا کہ وہ جزوی صحتیابی پر عابد علی کو مبارک دیتے ہیں، ان کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر خوشی ہو ئی ہے ۔

    اس کے علاوہ ساتھی کرکٹرز حسن علی اور عمران بٹ نے عابد علی کے دل کے عارضے میں مبتلاہونے کو ناقابل یقین قرار دیا ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عابد علی قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران دل کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔

    عابد علی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے دل کی شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی اور پھر عابد علی کے دل کی شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔ 

  • کمالا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون قائم مقام صدر بن گئیں

    کمالا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون قائم مقام صدر بن گئیں

    امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اپنے معمول کے چیک اپ کے دوران مختصر وقت کے لیے نائب صدر کمالا ہیرس کو حکومتی معاملات منتقل کردیا جس کے بعد وہ پہلی خاتون قائم مقام صدر بن گئیں۔

     رپورٹ کے مطابق امریکا کی تاریخ کے معمر ترین صدر جوبائیڈن اپنی 79 ویں سالگرہ کے موقع پر واشنگٹن سے باہر والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر گئے اور طبی معائنے کے بعد دوبارہ اپنا منصب سنبھال لیا ہے۔

    پریس سیکریٹری جین پساکی نے ٹوئٹر پر کہا کہ جوبائیڈن نے کمالا ہیرس اور اپنے چیف آف اسٹاف سے بات کی اور اپنے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بائیڈن کی طبیعت ٹھیک ہے اور معمول کا طبی معائنہ مکمل ہونے تک بدستور والٹر ریڈ ہسپتال میں رہیں گے۔

    اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے جوبائیڈن کے صحت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ معمول کے چیک اپ کے لیے جارہے ہیں اور جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا چیک اپ ہے۔

    رپورٹ میں کہاگیا تھا جوبائیڈن اس دوران کلونوسکوپی کروائیں گے جس کے لیے بے ہوشی درکار ہوگی اور ماضی روایات کے مطابق نائب صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں گی، جس میں امریکی مسلح افواج اور جوہری ہتھیار بھی شامل ہیں۔

    پریس سیکریٹری جین پساکی کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن حکومتی امور مختصر وقت کے لیے نائب صدر کو سونپ دیں گے، جب وہ بے ہوشی کی حالت میں ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ 57 سالہ نائب صدر کمالا ہیرس پہلی خاتون نائب صدر بن جائیں گی اور ویسٹ ونگ میں اپنے دفتر سے اس دوران یہ ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

    کمالا ہیرس اس سے قبل امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئی تھیں اور 2020 میں صدارتی امیدوار کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھیں تاہم بائیڈن کی نائب کے طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار چن لیا گیا تھا۔

    پریس سیکریٹری نے بتایا کہ آئین کے مطابق اقتدار عارضی طور پر منتقل کی جائے گی، جیسا کہ اس سے قبل صدر جارج ڈبلیو بس 2002 اور 2007 میں اسی طرح کے چیک اپ کے لیے گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کی طبی رپورٹ بعد ازاں جاری کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ جوبائیڈن کی صحت کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جاتی رہی ہیں کہ آیا وہ 2024 میں دوبارہ امیدوار کے طور پر انتخاب میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں۔

    جوبائیڈن گزشتہ برس انتخاب سے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے ووٹرز کو واضح آگاہی دیتے رہیں گے۔