بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بیساکھی میلے کے لیے ایک ہزار 100 سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پیر سے شروع ہونے والے 10 روزہ بیساکھی میلے کے لیے ایک ہزار 100 سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔

بیساکھی، سکھوں اور ہندوؤں کے لیے موسم بہار کی فصل کا تہوار ہے جس سے سکھوں کے نئے سال کا آغاز ہوتا ہے اور 1699 میں گورو گوبِند سنگھ کے ماتحت جنگجوؤں کی خالصہ پَنتھ کے قیام میں منایا جاتا ہے۔

اقلیتی برادریوں کے عبادتی مقامات کی دیکھ بھال کرنے والے متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کو کورونا وائرس کی موجودہ تیسری لہر کے باعث رواں سال تقریباً ایک ہزار سکھ یاتریوں کی آمد کی توقع ہے۔

مزید پڑھیے  باباگورونانک دیو جی کے553ویں جنم دن کی سالانہ تقریبات 06نومبر سے 09نومبر تک جاری رہے گی، 20ہزارسے زائدسکھ یاتری شرکت کریں گے
Back to top button