بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7 ہزار 900 سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار 337 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 58 ہزار 875 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 27 لاکھ 64 ہزار 39 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 97 ہزار 385 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 57 لاکھ 27 ہزار 423 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 513 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 13 لاکھ 83 ہزار 126 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 19 ہزار 981 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 661 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 38 لاکھ 94 ہزار 632 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 30 ہزار 297 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ 53 ہزار 597 ہو گئی۔

مزید پڑھیے  ایتھوبیا میں نسلی فسادات، 210 افراد مارے گئے

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال ےسے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 64 ہزار 655 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 24 لاکھ 84 ہزار 127 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

Back to top button